پاکستان ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 19ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں سنگاپور کو شکست دی۔ مینز ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے سنگاپور کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو آخری دونوں گروپ میچز میں ہانگ کانگ اور میزبان جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔