بحرین میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد
دبئی (نیٹ نیوز) بحرین کے ایگزیبیشن سینٹر میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فلمی کرداروں کے روپ دھارے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تین روزہ ' کامک کون 2018ء میں شرکت کرنے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھاررکھے تھے۔