ملائیشیا: سر پھرے شخص کا اپنی بیٹی کے ساتھ بنجی جمپنگ
کوالالمپور (نیٹ نیوز) یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزر جاتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والے کوالالمپور کے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جو اپنی ہی نہیں بلکہ بیٹی کی جان خطرے میں ڈال کر بنجی جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔