حز ب اللہ کا 6 مئی کو لبنان کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
بیروت (اے پی پی) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ملک کی تعمیرنو کے لیے بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق الیکٹرانک میڈیا سے اپنے ایک خطاب میں سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور مختلف شعبوں میں ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی۔لبنان کے پارلیمانی انتخابات 6 مئی کو کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے پارلیمانی انتخابات کو قومی طاقت کے احیا کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنانی عوام اور غیرت مند تحریک مزاحمت کی سچی آواز بن کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔