نصرت بھٹو کی 89 ویں سا لگرہ پر پیپلز سیکر ٹریٹ کراچی میں کیک کاٹا گیا
کراچی(سٹاف رپو رٹر) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی جانب سے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں کیک کاٹا گیا۔اس موقع پروقار مہدی،راشد ربانی،جاوید ناگوری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پی پی پی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی، ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ، شاہینہ سعیدہ سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔