نیشنل اسٹیڈیم سے بہترین یادیں وابستہ ، ویون رچرڈز کی 30 سال بعد کراچی آمد
کراچی (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ویون رچرڈز اہل خانہ سمیت کراچی پہنچ گئے۔جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویون رچرڈز کا کہنا تھا کہ 'آخری مرتبہ جب میں یہاں آیا تو بہت اچھا وقت گزرا تھا میرے خیال میں وہ سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ تھا اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے میری بہترین یادیں وابستہ ہیں'۔یاد رہے کہ ویون رچرڈز آخری مرتبہ 1987 میں کراچی آئے تھے۔ویون رچرڈز کا کہنا تھا کہ 'کراچی میں دوبارہ آکربہت اچھا لگ رہا ہے، جس طرح سے پیار و محبت دی گئی ہے اسی لیے میں یہاں پر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرایا وہ پی ایس ایل بھی جیت سکتا ہے۔