عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے تبدیلی اور کرپشن کے نعرے لگا رہے ہیں: امیر حیدر ہوتی
شیرگڑھ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے نواز شریف پر ملک کو مقروض بنانے کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان کو صوبہ خیبر پی کے مقروض بنانے والی اپنی حکومت نظر نہیں آرہی عمران خان کے تبدیلی اورکرپشن کے نعرے محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ہیں تبدیلی کو گھر تک محدود کیا جبکہ کرپشن میں اپنے دو درجن سے زیادہ ارکان اسمبلی کوڑیوں کے بھائو بک گئے برسراقتدار آکر سب سے پہلے مالی خسارہ پر قابو پایا جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈ میں اپنے صوبہ کا حق حاصل کرکے سابق دور کی طرح اپنے صوبہ کے وسائل میں 80فیصد اضافہ کیاجائے گا۔ دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری کی پالیسی پر عمل کیاجائے گاتعلیم ،صحت اور انرجی کی وسائل میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کیاجائے گا۔ اے این پی پی کے 55میں کوئی اختلاف نہیں 3افراد نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ناصر خان کو ٹکٹ دیاگیا جبکہ تینوں ساتھی آج اکٹھے سٹیج پر موجود ہیں پختون قوم چور وزیراعلیٰ سے پائی پائی کا حساب لے گی ان خیالات کا اظہار ہاتھیان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔