گدو تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی، 5 فیڈر بند ہونے سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل
کندھ کوٹ (آئی این پی) گدو تھرمل پاور پلانٹ کے فیز 8 میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث 5 فیڈرز بند ہو گئے جس کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ آگ نے پاور پلانٹ کے ساتھ ساتھ قریبی جھاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جمعہ کو آگ لگنے کے باعث پاور پلانٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، فائر بریگیڈ نے جائے حادثے پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیوں کا آغاز کیا۔