مقبوضہ کشمیر: معراج الدین صالح مسلم کانفرنس کے صدر منتخب
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کا ایک اجلاس سرینگر میںپارٹی دفتر میںہوا جس میں معراج الدین صالح کو متفقہ طور پر تنظیم کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم کانفرنس کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محمد سلطان ماگرے نے صحت کی خرابی کے باعث پارٹی صدر کے عہدے پر برقرار نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کور کمیٹی کو آگاہ کر دیا تھا جس کے بعد معراج الدین صالح کو نیا صدر بنا لیا گیا۔