پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 171 رنز کی برتری حاصل
آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش سے متاثر ہوا اور صرف 33 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، میزبان کیویز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا کر مجموعی طور پر 171 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 102 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہنری نیکولز 49 اور بی جے واٹلنگ 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں لیں۔ دوسرا روز بارش سے بری طرح متاثر ہوا اور صرف 33 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، ولیمسن شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 102 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کیویز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ جس کے بعد کھیل ممکن نہ ہو سکا، نیکولز 49 اور واٹلنگ 17 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، اینڈرسن نے 3 اور براڈ نے ایک وکٹ لی۔