یوم پاکستان باکسنگ،عثمان ، عامر شہزاد ، محمد عمار ، عمران ، صابر خان اور فراز فاتح قرار
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)شہباز شریف سپورٹس کمپلکس راولپنڈی میںمختلف کیٹاگریزمیں کھیلے گئے یوم پاکستان باکسنگ مقابلے عثمان ، عامر شہزاد ، محمد عمار ، عمران ، صابر خان اور فراز احمد نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لئے۔ سفیر امجد ، مدثر ، عادل یامین، بشیر ، ثمران اوراسلام دین نے سول میڈلز حاصل کئے۔ راجہ عاطف، کاظم خان، شرف دین ، حماد ، ندیم دلاور ، عبدالجبار اور عابد جانی نے میچ آفیشلز کے فرائض سر انجام دیئے۔ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالجبار پال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈ ی عبدالوحید بابر نے کامیاب باکسرز میں میڈلزتقسیم کئے ۔