فرائض میں غفلت، انچارج سی آئی اے فیروز والا عملے سمیت معطل
فیروز والا (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ نے فرائض میں غفلت برتنے سی آئی اے فیروز والا کے انچارج سمیت پورے عملے کو معطل کر کے لائن حاضر کر لیا جبکہ شہری سے رقم چھیننے پر پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ یہ کارروائی کالا خطائی روڈ کی آبادی بلخے کے شہری پرویز علی کی رپورٹ پر عمل میں لائی گئی۔