عوامی تحریک سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھتی ہے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھتی ہے ، مستحقین کی مددہماری سیاست کا مرکز و محور ہے۔انہوں نے کہا کہ 25مارچ کو لاہور میں شادیوں کی مرکزی اجتماعی تقریب کی میزبانی کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔25مارچ کو46خاندان اور انکے سینکڑوں عزیر و اقارب ہمارے مہمان ہونگے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ23جوڑے بشمول دو مسیحی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے۔