پاکستان کو قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے: اشرف بھٹی‘ میاں ایوب
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اقبال اور قائد کا پاکستان بنانا ہے اور لٹیروں سے پاکستان کی جان چھڑانی ہے۔ میاں محمد ایوب نے کہا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے ارمانوں‘ امیدوں اور توقعات کی عزت کی ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ کیا ووٹ کی عزت تبھی بحال ہوتی ہے جب شریفوں کو اقتدار مل جائے۔