گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قرار ،2016ءپہلے نمبر پر رہا: اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم ( ڈبلیو ایم او) نے گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایم او نے عالمی آب و ہوا پر اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے تین برس دنیا کے گرم ترین سال رہے جبکہ ماہرین نے کہاکہ پچھلی ایک صدی کے دوران ان تین سالوں میں عالمی حدت میں شدید اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور ارجنٹینا میں گرمی کی شدید لہر آئی جس نے آرکٹک کی برف کو پگھلا دیا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں پانی کی کمی دیکھنے میں آئی اور کینیا اور صومالیہ میں شدید خشک سالی پیدا ہو گئی۔
موسمی تبدیلیوں کے سبب پوری دنیا کو تقریبا 320 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیاکہ 2018ءمیں عالمی حدت میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ