جرمنی: لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے پناہ گزین کو عمر قید
برلن (اے پی پی) جرمنی میں ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے حسین نامی ایک پناہ گزین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرائی برگ کی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حسین 2016 میں ایک 19 سالہ جرمن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔
جرمنی/ قید