خدارا ملک عزیز کو چلنے دیں
مکرمی! سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور سیاستدانوں سے دست بستہ درخواست کرتا ہوں کہ ملکی اندوہناک ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور خوف خدا کو شعار بناتے ہوئے ملک کے حال اور مستقبل پر رحم کریں جس کے اندرونی اور بیرونی حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ ایل او سی پر اکثر انڈیا دو تین شہریوں کو آئے دن شہید کر رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے فوج سے نبرد آزما ہے۔ ہماری شاہ رگ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے اور وہاں شہادتیں بھی ہو رہی ہیں جہاں تک معیشت کا تعلق ہے تین ماہ تک اندرورنی اور بیرونی قرضے دینے کے بعد کچھ نہیں بچتا۔ مہربانی فرمائیں اداروں کا احترام کریں اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے ٹکرانا بند کریں۔ یہی اقدامات ملک پاکستان کو صحیح طور پر چلنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اللہ ملک پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ (منظر شفیع سینئر ایڈووکیٹ گلشن راوی لاہور۔ 0300-4162707)