سیانے کہتے ہیں کہ فحش قسم کی غلطیاں انسان افراتفری کے عالم میں ہی کرتا ہے، نومبر 1979ء میں ایک بنیاد پرست گروہ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پر قبضہ کر لیا، تو ریڈیو ایران پر خبر چلی کہ اس حرکت کے پیچھے امریکہ ہے۔ ریڈیو ایران کے حوالے سے بی بی سی نے بھی خبر نشر کر دی۔ ذمہ دار پاکستانی حکام نے بی بی سی کا بُلٹن سنا، تو ریڈیو ایران کا حوالہ سنا ان سنا کر دیا، اور تاثر یہ لیا کہ بی بی سی نے یہ خبر اپنے ذرائع سے دی ہے۔
صدر ضیاء الحق کو بھی یہی بتایا گیا، جو اس وقت راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے بھی یہ کہہ کر بات آگے چلا دی کہ ان کی اطلاع کے مطابق حملہ میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ بس پھر کیا تھا، ہنگامے شروع ہو گئے اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نذر آتش اور تین میرین ہلاک ہو گئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024