وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائمز، چوری کی وارداتیں
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارلحکومت میں چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس کو شازیہ نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان مدعیہ کے گھر سے دو لیب ٹاپ چوری کر کے لے گئے ہیں ۔تھانہ آئی نائن پولیس کو سلیمان نے بتایا کہ ملزمات عظمیٰ اور سعدیہ نے گھر میں کام کرتے ہوئے نقدی چوری کر لی ہے ۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو عبدالرحمن نے بتایا کہ دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر مدعی سے موبائیل چھین لیا ہے۔تھانہ کورال پولیس کو عطائ نے بتایا کہ ملزمان عبدالغفور،وزیر گل اور ایاز نے ہمراہ دیگر نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر یوٹیلیٹی سٹور کے تالے توڑتے ہوئے ڈی ایس ایل کیمرہ ،لیب ٹاپ ،کمپیوٹر ،ایل ای ڈی سمیت میز کرسیاں چوری کر لی ہیں۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ اور متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔