میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے ہفتہ وار جمعہ بازار یوم پاکستان کے موقع پر بند رہے
اسلام آباد(اے پی پی) میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ہفتہ وار جمعہ بازار یوم پاکستان23 مارچ 2018 ء کے موقع پر بند رہے۔ترجمان ایم سی آئی کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کے باعث ہفتہ وار جمعہ بازار سیکٹرایچ نائن اور بھارہ کہو کا انعقاد نہیں کیا گیا اتوار بازار معمول کے مطابق لگیں گے۔