چین میں ڈرونز کی مارکیٹ تیزی سے فروغ پارہی ہے، چینی سول ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن
بیجنگ (آئی این پی) چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ لی جیان نے کہا ہے کہ چین میں ڈرونز مارکیٹ تیزی سے فروغ پارہی ہے۔، حقیقی نام سے درج شدہ ڈرونز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار اور لائسنسز کی کل تعداد چوبیس ہزار سے زیادہ ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں ڈرون کی ترقی کے حوالے سے عالمی فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ لی جیان نے فورم میں آئندہ چند سالوں میں چین میں ڈرونز کی صنعتی پیداوار میں ہر سال تیس فیصد سے زائد اضافے کو برقرار رکھے جانے کی توقع ہے۔