الہدی انٹرنیشنل اسلام آباد میں دو روزہ سیمینار
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)سبل السلام ،سلامتی کے راستے دو روزہ سیمینارکا اہتمام 24,اور25مارچ بروز ہفتہ اور اتوار صبح 10بجے تا رات 9بجے تک الہدی انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیاہے۔سیمینار میں مہمان خصوصی بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف درویش ،ریکٹر بین الا قوامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یسین زئی ،ڈی آئی جی اسلام آباد جناب وقار احمد چوہان ، نیو کے ایگزیکیٹیو ڈائیر یکٹر ذوالفقار چیمہ ، اسلامی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر،فضیلہ الشیخ ڈاکٹر عزیز الرحمن اور نسٹ یونیورسٹی کے پرو ریکٹرمیجر جنرل محمدشاہد ہوں گے۔جبکہ علماء ومشایخ میں فضیلہ الشیخ مولانا ارشاد الحق اثری،چیئرمین الاصلاح ٹرسٹ پاکستان حافظ مسعود عالم،فضیلتہ الشیخ مفتی عبدالستار حماد ،صہیب احمد میر محمد ی اورٖجج سپریم کورٹ پاکستان ممبرشریعت ایلیٹ بنچ محمد الغالی شامل ہیں۔