بنوں: جیپ الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
بنوں (صباح نیوز) جیپ اُلٹنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے جاں بحق، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ چوکی محمد خان کے قریب ڈرائیور سے جیپ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے ڈرائیور سمیت عظیم کلہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تی3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ جیب بنوں جارہی تھی۔ دریں اثناء کرک ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔