معیار پر پورے اترنے والے چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چنگ چی رکشوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ، عدالت نے شرائط اور معیار پر پورا اترنے ، رجسٹریشن اورفٹسنس سرٹیفکیٹ رکھنے والے رکشوں کو سڑکوں پر چلانے کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے فیصلہ میں چنگ چی رکشہ چلانے کیلئے مختلف شرائط عائد کی ہیں جو چاروں صوبوں پر لاگو ہوں گی، رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے۔عدالت عظمیٰ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنگ چی رکشہ کے مینوفیکچرز کو باقاعدہ رجسٹرڈ اور منظوری لینا ہوگی، چنگ چی رکشوں کو بھی ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ اور فٹنس سرٹیفیکٹس کو آویزاں کیا جائے، اس کے علاوہ چنگ چی کیلئے کرایہ نامہ منظور اور آویزاں کیا جائے جب کہ رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنگ چی رکشہ کی تیاری میں مسافروں اور ڈرائیورکی حفاظت یقینی بنائی جائے جب کہ عمل نہ کروانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
چنگ چی رکشے