نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی
اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے سہولت مرکزآج اور کل( ہفتہ اور اتوار) کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں قائم سہولت مرکز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔
حلقہ بندیاں