محفل نعت
لاہور (پ ر) آج بعد نماز عشا کریم پارک نزد گورمے بیکری راوی روڈ میں زیر اہتمام حاجی اعجاز صاحبزادگان علیم، نعیم ، سلیم ، جمیل منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں 50 بچیوں کے جہیز اور اجتماعی شادیوں کا اور 4 عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کیا جائے گا۔ 10 سلائی مشینیں ، 10 غلاف کعبہ کے ٹکڑے تقسیم کئے جائیں گے محفل کی صدارت پیر کامران ہجویری کریں گے نقابت قاری محمد یونس قادری کریں گے پروفیسر عبدالرئوف روفی حافظ حکیم مرغوب احمد ہمدانی شہباز قمر فریدی نور سلطان شہزاد حنیف مدنی خالد حسین ، عابد رئوف قادری کاشف ہجویری عدنان ہجویری نعت رسول پیش کریں گے ، مفکر اسلام علامہ رضا ثاقب مصطفائی خطاب کریں گے۔