پتنگ بازی کیخلاف مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے صوبائی دارالحکومت میں کھولے عام پتنگ بازی کےخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔دس دن کے دوران دو افراد کی ہلاکت اور دس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔سب سے دور ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا پتنگ کی ڈور پھرنے سے چار سالہ ماہ نور کی ہلاکت ہو ئی ہے۔حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود صوبائی دارلحکومت میں کھولے عام پتنگ بازی ہو رہی ہے۔
پتنگ کی ڈورسے دس دن کے دوران 2ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے ہیں۔