پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ ملکی صنعت کیلئے نقصان دہ ہے ‘خادم حسین
لاہور(اےن اےن آئی) ممتازتاجر خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ حکومت کی طر ف سے چین کے ساتھ آئند ہ ماہ ہونے والے فری ٹریڈ معاہدہ ملکی صنعت کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ فری ٹریڈ سے حکومت چین سے درآمد کی جانے والی اشیاءپر اربوں روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس سے محروم ہوجائے گے اور ملک بھر میں چائینہ کی مصنوعات کی بھر مار سے ملکی اشیاءکی مانگ میں کمی سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا
انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی صنعت ختم کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ مجوزہ فری ٹریڈ معاہدے کے تحت120ٹیرف لائنوں میں سے6000اشیاءپر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے ۔
جس کے بعد صرف1120اشیاءپر ڈیوٹی وصول ہوگی جس سے حکومتی ریونیو میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومت مزید مالی مشکلات کا شکار ہوگی اس لیے اس معاہدہ پر نظرثانی کی جائے کیونکہ اس سے ملکی صنعتیں متاثر ہونگی۔