گندھارا نسان لمیٹڈ کی 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری
اسلام آباد(آن لائن)گندھارا نسان لمیٹڈ( جی این ایل) نے ملک میں ڈاٹسن گاڑیوں کے نئے ماڈل متعارف کرانے کیلئے 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی2016-21 کے تحت کمپنی ڈاٹسن گاڑیوں کی تیاری کیلئے اپنی پیداوار استعداد میں بہتری اورجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے سرمایہ کاری کررہی ہے۔ جی این ایل کے مطابق کمپنی1000سی سی تا1500 سی سی کی ڈاٹسن گاڑیاں تیار کرے گی اور توقع ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک پیداوار کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری سے دو ہزار سے زائد روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے
جبکہ اس حوالے سے جاپانی ماہرین ملک میں تیار کئے جانے والے فاضل پرزہ جات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔