بحریہ اسپو رٹس سٹی میںرہا ئشی پلا ٹس اور ولا ز کا قبضہ ما لکا ن کے حوالے
کراچی (خبرنگار) بحریہ ٹاﺅ ن کے چیف ایگر یکٹو آفیسر احمد علی ریا ض نے کہا ہے بحریہ ٹاﺅ ن کونہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا ءکے رئیل اسٹیٹ میدان میں مہا رت ، جدت اور دیانت داری کے باعث نما یا ںمقام حا صل ہے وہ اسپو رٹس سٹی پلا ٹس کا قبضہ اور ولا ز کی چا بیا ں ما لکا ن کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ،بعد ازاں انہو ں نے یوم پاکستان کے مو قع پر ڈانسنگ فا ﺅ نٹین پر ہو نے والی شاندار تقریب سے بھی خطاب کیا تقریب میں ہزاروں خاندانوں نے شر کت کی اور پورا علا قہ رنگ و نور کے سیلا ب میں نہا گیا بحریہ ٹاﺅ ن کی جا نب سے وہا ں پہنچنے والوں کی تفریح طبع کے لئے انتظامات کئے گئے بلندی پر لہراتے ہوئے فواروں سے فیمیلز بہت لطف اندوز ہوئیں اس دوران بجا ئے جا نے والی نغموں نے سماں با ندھ دیا جبکہ بحریہ ٹاﺅ ن کراچی میں منعقدہو نے والی بحریہ اسپو رٹس کی قبضہ حو الگی کی تقریب نے بحریہ ولا ز اور رہا ئشی پلا ٹس کاقبضہ حا صل کرنے والے حا ضرین کیلئے یو م پاکستان کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے ۔ بحریہ اسپورٹس سٹی کا قبضہ سال2020 کے بجا ئے مارچ2018 میںشروع کر نا دیا نت داری کا ٹیو ن ہے قبضہ حو الگی کی تقریب میں ایڈمر ل حیا ب صاحب سی اوبحریہ ٹاﺅ ن کراچی ،شاہد قریشی ، کنٹری ہیڈ سیلز سمیت بحریہ ٹاﺅ ن کراچی کی مینجمنٹ ،ولا ز اور پلا ٹس کے ما لکا ن اور ان کی فیملیز ،نمایا ں سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے بھر پور شرکت کی ۔چابیا ں حا صل کرنے والے مالکا ن کے چہروں پر خو شی نمایا ں تھی ۔اس مو قع پر اپنے خطاب میںاحمدعلی ریا ض ملک ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاﺅ ن کی ہمیشہ یہی کو شش رہی ہے کہ وہ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر اپرٹی کی قبل از وقت منتقلی اور کسٹمر ز کو آسانی فراہم کر نے میںکوئی کمی نہ چھو ڑیں ۔ ما لکان میں سے مس سمیرا نے بحریہ ٹاﺅن کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ میرا خواب حقیقت میںتبدیل ہوگیا ہے ۔پاکستان میں جائیداد کی خرید وفروخت آسا ن نہیں لیکن بحریہ ٹاﺅ ن کی آسان ما ہا نہ اقساط ،معیاربروقت منتقلی اور ایمانداری جا ئیداد کی خرید انتہائی آسا ن بنا دیتی ہے بحریہ اسپو رٹس سٹی کی خصوصیت ہے اس میں زیر تعمیر 50,000 افراد س سے زائد کی گنجا ئش رکھنے والا پاکستان کا سب سے بڑا رفیع کر کٹ اسٹیڈیم ،جو اس وقت تیزی کے ساتھ اپنی تکمیل کے مراحل عبور کررہا ہے ۔ بحریہ ٹاﺅن میں رہائش پذیر متعدد فیملیز پہلے ہی ایک بہترین لائف اسٹائل سے لطف اندور ہورہی ہیں ۔
بحریہ ٹاﺅن