فاروق ستار اصولو ں کے تا بع رہتے ہوئے تنظیم سنبھا لیں ،خا لد مقبو ل
کراچی (خصوصی رپو رٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے یومِ پاکستان کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کاحصول 1857ءکی جنگ آزادی کاثمر ہے ،برصغیرکے مسلمانوںنے ایک خواب دیکھااوراس خواب کو23مارچ 1940ءقراردارپاکستان کی شکل میںسامنے لایاگیالیکن کیاآج ہم نے اقبال ؒ کے خوابوںاورقائداعظم کے افکارکے مطابق پاکستان کو بنالیا ہے ایسانہیںہے۔پاکستان اورمہاجرایک لازم وملزوم حقیقت ہیں مہاجروںنے اس سرزمین پرقدم رکھاتویہ پاک سرزمین بن گئی۔ہمارے اجدادنے اس خطے میںرہ کرقیام پاکستان کی جدوجہدکی انہیںمعلوم تھاکہ جہاںوہ رہتے ہیںاس علاقے کی سرحدیںبھی پاکستان سے نہیںملیںگی لیکن یہ ہمارے اجداد کادیوانہ پن تھاکہ وہ عقل سے آگے جذبات میںڈوپ کردوڑرہے تھے،23،مارچ1940ءقیام پاکستان کی قراردادمنظورہونے کادن تھااور 18 مارچ 1984ءتعمیرِپاکستان کے عزم کادن ہے ،14،اگست 1947ءکواگرآپ سوامیرترین افرادکی فہرست بنائیںتووہ مہاجرہی نکلیں گے اور وہ پاکستان کی وجہ سے امیرنہیںتھے بلکہ پاکستان ان کی وجہ سے امیرتھا،اگرآج سترسال کے بعدیہ فہرست بنائی جائے توصورتحال مختلف ہوگی۔1973ءتک ملک مہاجر بیورو کریٹس نے چلایااور73ءکے بعدپاکستان ہمیںنہیںچلانے دیاگیاتوآج یہ فیصلہ کرلیںکہ 73ءسے پہلے کاپاکستان اچھاتھایاآج کا؟۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے اپنے خطاب میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوایک بارپھردعوت دی کہ وہ اصولوںکے تابع رہتے ہوئے آئیںاورتنظیم سنبھالیں۔ سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایک نابالغ پیراشوٹرمیڈیاپرکہتا پھررہاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی میراث نہیںیہی بات توہم ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوبھی سمجھارہے ہیںکہ وہ آئیںاورتنظیم کی ذمہ داریاںنبھائیںلیکن اصولوںاورضابطوںکے ساتھ۔تقریب سے ڈپٹی کنوینرو میئر کراچی وسیم اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج یومِ پاکستان وہ دن ہے جس دن قیام پاکستان کی قراردادبانیان پاکستان نے لاہورمیں آج سے 78سال قبل منظورکی جس کے بعدہمیںیہ وطن میسرآیاہم چاہتے ہیںکہ ہرطبقے کوتعلیم ،صحت سمیت تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیزپرملیں۔
خالد مقبو ل