2013 میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ‘فضل الرحمن
اسلام آباد ( آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل متحد ہے ، جمہوریت کے لئے جب ضرورت پڑی ہم نے تعاون کیا ، 2013 میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کرنے والی پارٹی اپنی مقبولیت کھو دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں جب ضرورت پڑی ہم نے جمہوریت کی خاطر تعاون کیا جمہوریت کے فروغ کے لئے تعاون کرنے پر تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی تصورات کا اثر و رسوخ ہوتا ہے ۔