یوم پاکستان پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ریلی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی شعبہ خواتین کی صدر صائمہ ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمار اوطن ہے اور ہم اس کی حفاظت دل و جان سے کریںگے ۔ہم وطن عزیز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ یہ باتیں انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر ” انصاف ہاﺅس “ کراچی سے مزار قائد تک نکالی جانے والی ریلی کے دوران کارکنان وعہدیداران سے گفتگو کے دوران کہیں ‘ ریلی میں تحریک انصاف کراچی شعبہ خواتین کی صدر صائمہ ندیم ‘ کابینہ ‘ ضلعی صدور اورکارکنان شامل تھے ‘انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی ہے ‘ ریلی میں سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ‘ایم پی اے ‘ ڈاکٹر سیما ضیاء‘ پی ٹی آئی سندھ کی صدر نصرت واحد ‘ سر بلند خان اور سید بھاشانی ‘عثمان خان سواتی و دیگر نے شرکت کی ۔