صوفیائے کرام نے دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا ‘ علامہ شاہ عبد الحق
کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ صو فیا ء کرام نے دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا ،انسا ن کو محبت و اخو ت ،امن و یکجہتی کی دعوت دے کر اپنی خانقاہو ں سے مہذب معا شرہ کی تشکیل کا شعورِ حقیقی عطا کیا ہے۔ صو فیا ئے اسلام نے ظالمو ں کو نہیں بلکہ انکے ظلم کوختم کر نے کی تعلیم و ہد ایت دی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی ؒنے ذات پات کے ظالمانہ نظام اور نسلی تفا خر میں گرفتار لوگو ں کو نہا یت شفقت و لطافت کے ساتھ رحمت و ہدایت کی راہ دکھائی ۔ آپ نے توحید و رسالت کا پر چار کر کے برّصغیر پاک و ہند میں تبلیغ دین ،حسنِ اخلا ق کے ذریعے گمراہی میں مبتلا انسانیت کو راہ ِ مستقیم پر گامزن کیا۔یہ بات انہو ں نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس کے سلسلے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں اجتماع سے خطاب میںکہی۔ علامہ شاہ عبد الحق نے دعوت ِ فکر دیتے ہو ئے کہا کہ دنیا میں مو جو دصو فی خانقا ہو ں سے وابستہ علما ء و مشائخ اپنے روحا نی و دینی تشخص کی حفاظت ، درگاہو ں کی سلا متی اور انسا نیت دشمن ،دہشت گر د عنا صر کی حو صلہ شکنی کیلئے پر اثر مستحکم اور مستقل روڈ میپ تیا ر کر یں۔