پاکستان کی بقا کے لئے تعلیمات نبوی پر عمل کرناہوگا ‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے مسلم فاو¿نڈیشن کی سالانہ تقریب کے موقع پر کہا کہ آج اکیڈمی کے طالب علموں کی ذہانت اور تقاریر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے قائد نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو معرض وجود میں لائے اور جو کاوشیں کیں وہ محب الوطنی کے جذبے سے سر شار تھے ہم سب کو ایک کلمے کے نیچے متحد ہوکر آنا ہوگا آج کا دن یوم پاکستان کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اس دن پاکستان کے بزرگوں نے جو فیصلے کیے تھے انہیں وجوہات کی بنا پر مختصر عرصے میں منزل پائی آج ہم سب متحد نہیں ہیں اس کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں حضورﷺ کے فرمودات پر چل کر پاکستان کی بقا کو برقرار رکھ سکیں گے اور اپنے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں مسلم فاو¿نڈیشن اکیڈمی کی تقریب میںزاہد اللہ میر(پرنسپل)،عبد الناصر(ایڈوکیٹ)،احسان اللہ فاروقی،ریاض خان،لطیف الرحمن(وائس پرنسپل)،ڈاکٹر مختار احمد خان(صدر کراچی ڈویژن)اور مسلم فاو¿نڈیشن اکیڈمی کے طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔