2018 ءکا الیکشن نظر یہ پاکستان کے مخالفین کےلئے دھچکا ہو گا ، زما ن جعفری
کراچی(نیوز رپورٹر)تحریک لبیک ےارسول اللہا پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رکن اور امیر کراچی سیدزمان علی جعفری نے کہا کہ 2018کا الیکشن نظریہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے لیے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ملک بھر کے ساتھ کراچی کی عوام بھی جوق درجوق تحریک لبیک کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔تحریک لبیک کے تحت ممبر سازی مہم میں اب تک لاکھوں لوگ تحریک کے ممبر بن چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک یا رسول اللہا کی خصوصی 3روزہ رکنیت سازی مہم میں مرکزی کیمپ میں رکنیت اختیار کرنے والوں سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک کے مرکزی رہنما علامہ رضی حسینی ،علامہ احمد رضا، مفتی عابد مبارک ،مفتی مبارک عباسی ،صوفی یحییٰ قادری اورمحمد علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔علامہ سید زمان علی جعفری نے کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ طور پر لبرل فاششٹ اور قادنیت نواز طبقہ حاوی ہوچکا ہے ،اسلام کے نام لینے والوں کی ہر سطح پر کردار کشی کی جاتی ہے تاکہ پاکستان کی عوام اسلامی تعلیمات سے دور ہوں لیکن ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے وہ اسلام اور پاکستان کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔