ایل این جی کی پہلی کھیپ 26 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچے گی‘پہلے مرحلہ میں ایل این جی کوٹ ادو سمیت 4 پاور پلانٹس کو فراہم کی جائیگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایل این جی کی پہلی کھیپ 26 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچے گی۔ 68000 کیوبک میٹرز این ایل جی کراچی پہنچ رہی ہے۔ ایل این جی قطر گیس نے فراہم کی ہے۔ یہ گیس سوئی سدرن گیس پی اے سسٹم میں ڈالا جائیگی۔ بعد ازاں سوئی سدرن گیس اتنی ہی مقدار میں گیس سوئی نادرن کو منتقل کردیگی ۔ یہ گیس بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال ہو گی اور کوٹ ادو سمیت 4 پاور پلانٹس کو فراہم کی جائیگی۔ دوسرے مرحلے میں سی این جی اور تیسرے مرحلے میں کھاد انڈسٹری کو گیس دی جائیگی۔