حکومت سے مک مکا نہیں، دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں: عمران
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بھولے نہیں سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے‘حکومت کے ساتھ کسی قسم کا مک مکا نہیں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام چاہتے ہیں‘ تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات بھی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے کی ہے۔ ہم عدالت سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر بلدیاتی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ان میں بھی حیران کن نتائج دیگی۔