گڈانی جیل میں قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
کوئٹہ (آن لائن) گڈانی جیل میں قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی جیل میں قیدی عبدالنبی نے باتھ روم میں گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کرلی۔ متوفی منشیات کے کیس میں گڈانی جیل میں قید تھا۔