ڈی آئی خان سے اغوا ہونے والے 2 سکھ حکیم بازیاب
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی خان سے اغوا کئے گئے دو مغوی سکھ حکیم گھر پہنچ گئے۔ دونوں پشاور کے رہائشی اور ڈی آئی خان میں حکمت کرتے ہیں۔ انہیں 21 فروری کو اغوا کیا گیا تھا۔ مقامی قبائلیوں نے بازیاب کراکے سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا۔