انتہاپسندوں سے لڑائی، معاشی استحکام، توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ملکر کام کرینگے: کیری
واشنگٹن (آئی این پی+ این این آئی+ آن لائن) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات، انتہا پسند قوتوں سے لڑائی، علاقائی معیشت کے استحکام، پاکستان کے توانائی چیلنجز پر قابو پانے اور تعلیم تک رسائی میں اضافے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ یوم پاکستان پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ عوام سے عوام کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان ہر سال پیشہ ورانہ اور اکیڈمک سطح پر تبادلے ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے صدر اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے 74ویں یوم پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔ صدر اوباما نے گذشتہ سال وزیراعظم نواز شریف کا واشنگٹن میں خیرمقدم کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور شراکت کے مضبوطی کا مظہر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ ترجیحات کے مطابق سٹریٹجک مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے متعدد بار دورے کئے ہیں جہاں غیرمعمولی طور پر دوستانہ تعلقات کا اظہار ہوا اور ان کی غیرمعمولی طور پر میزبانی کی گئی۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر خطے کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان اور امریکہ مل کر خطے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ امریکہ کے بھی پاکستان کے ساتھ ایسے ہی مفادات وابستہ ہیں جیسے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ۔ جان کیری نے کہا کہ امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ان کا ذاتی عزم ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ گہری شراکت داری جاری رکھے گا کیونکہ دونوں اقوام پاکستان میں امن اور خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہیں۔ امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگریس میں کیری لوگر برمن بل کے ذریعے پاکستانی عوام کو اقتصادی امداد فراہم کی۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ان کا ذاتی عزم ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ گہری شراکت داری جاری رکھے گا۔ کیونکہ دونوں اقوام پاکستان میں امن اور خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہیں۔ امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ شدت پسندوں سے لڑائی معیشت کی مضبوطی پاکستان کی توانائی کے چیلنجز اور تعلیم میں اضافے پر تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کانگرس میں کیری لوگر برمن بل کے ذریعے پاکستانی عوام کو اقتصادی امداد فراہم کی۔