شیر کی خالہ اپنی مالکن کی پیٹھ پر سواری کے مزے لینے لگیں
نیویارک (نیٹ نیوز) ذر اس سیانی بی مانو کو بھی دیکھ لیجئے جسکے رعب اور دبدبے کے کیا کہنے ہیں کہ اپنی مالکن کو ہی غلام بنا لیا ہے۔بی مانوکے کیاکہنے ہیں جو ننھی مالکن کی پیٹھ پر بیٹھ کر مزے سے سواری سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ بلکہ منزل پر پہنچ جائے تو شکریہ کئے بغیر ہی رفو چکر ہو جا تی ہے۔