سپریم کورٹ کے 5بنچ آج سے اہم مقدمات کی سماعت کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے تشکیل دیئے گئے پانچ بینچ (آج ) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے ، اسلام آباد میں 2 جبکہ لاہور رجسٹری میں 3 بنچ قائم کئے گئے۔ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لاہور رجسٹری میں قائم بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ‘ جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس عظمت سعید شیخ شامل ہونگے ‘ بنچ نمبر 2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس اقبال حمید الرحمن جبکہ بنچ نمبر 3 میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے قائم بنچ نمبر 1 میں جسٹس ناصر الملک ‘ جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشیر عالم جبکہ بنچ نمبر 2 میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس دوست محمد خان مقدمات کی سماعت کریں گے۔