سینٹ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی
اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا آج پیر کو اہم اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی ناقص صورت حال ،گزشتہ برس کے دوران اغواء برائے تاوان ،چوری ،ڈکیتی ،قتل و غارت سمیت دیگر جرائم کی رپورٹ ہونے والی وارداتوں کی تفصیلات اور ان پر قابو پانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بلکہ عام انتخابات میں ملک کی مختلف پولنگ سٹیشن پر کاسٹ ہونے والے جعلی ووٹوں اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل کی موجودہ صور ت حال کا جائزہ لیا جائیگا۔