تحریک انصاف نے لاہور کے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پارٹی تنظیم کو مزید متحرک کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی سطح پر کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے ہیں۔ ان کی جانب سے این اے 118 میں حامد زمان‘ این اے 120 ڈاکٹر یاسمین راشد‘ این اے 123 حامد معراج‘ این اے 124 جمشید اقبال چیمہ‘ این اے 126 شفقت محمود اور این اے 129 میں منشا سندھو کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔