طارق جاوید انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) مقامی اخبار کے سینئر کارکن طارق جاوید انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ رات دفتر میں کام کر رہے تھے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہو گیا۔ انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کا نمازجنازہ آج صبح دس بجے میانی صاحب قبرستان عیدگاہ نزد چوبرجی پڑھایا جائے گا۔