ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو‘جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرادیا
سلہٹ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا جبکہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ 129 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 19.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 163 رنز بنائے۔ لیزلی لی 67 اور ڈین وین نائیکرک 90 رنز پر ناقابل شکست رہیں پاکستانی ویمنز ٹیم 9 وکٹوں پر 119 رنز بنا سکی۔ ندا ڈار 32، نین عابدی 28 اور بسمہ معروف 15 رنز بناکر نمایاں رہیں۔