آسٹریلیا کیخلاف بہترین اننگز تھی لیکن زیادہ خوشی جیت کی ہے: عمر اکمل
میر پور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل آسٹریلیا کے خلاف 94 رنز کو اپنے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں لیکن انہیں زیادہ خوشی میچ جیتنے کی ہے۔پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ میچ بہت اہمیت رکھتا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم نے زبردست انداز میں کم بیک کیا۔کپتان اور کوچ نے صرف یہ کہا تھا کہ ’اپنا قدرتی کھیل کھیلو۔ تم میں بہت کچھ کر دکھانے کی اہلیت ہے آج کچھ کر دکھا کر مین آف دی میچ بنو۔