بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
میر پور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ٹین مرحلہ کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ کرس گیل 34 اور لنڈی سمنز 27 رنز بناکر نمایاں رہے جدیجہ نے 3، امیت مشرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 54 رنز بنائے۔ روہت شرما 62 رنز پر ناقابل شکست رہے امیت مشرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔