پاکستان‘ آسٹریلیا میچ کے باعث چھٹی کے روز چڑیاگھر کی آمدن میں نمایاں کمی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچ کا اثر لاہور چڑیاگھر کی آمدنی پر بھی پڑا۔ میچ کی وجہ سے چڑیاگھر سیر کیلئے آنے والے افراد کی تعداد گزشتہ اتوار کے مقابلے میں کمی رہی۔